لاہور، 30 مئی (اے پی پی):صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ میڈیا اور مصنوعی ذہانت کا ملاپ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پنجاب یونیورسٹی میں تیسری بین الاقوامی میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ جو ممالک AI میں سبقت لے جا رہے ہیں، وہی دنیا کی قیادت کر رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت تعلیمی و تحقیقی اداروں کو جدید ٹیکنالوجی کے فروغ میں مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے۔ میڈیا پروڈکشن اور ڈسٹری بیوشن میں AI کا کردار اہم ہے۔ رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے بہترین میڈیا کے مستقبل کی بنیاد رکھی جا رہی ہے۔ میڈیا میں AI کے استعمال کے لیے ضابطہ اخلاق کی ضرورت ہے۔
کانفرنس میں ممتاز اسکالرز، میڈیا پروفیشنلز اور پالیسی سازوں نے بھی شرکت کی۔ رمیش سنگھ اروڑہ نے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ اور پروفیسر نوشینہ سلیم کو کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی ملک میں میڈیا اور AI کے اشتراک پر علمی و تحقیقی قیادت فراہم کر رہی ہے۔ کانفرنس پاکستان کو جدید میڈیا انقلاب کی طرف لے جانے والا قدم ہے۔











