لاہور 19مئی(اے پی پی)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت سکولوں میں سہولیات کے عدم فقدان کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔وزیر تعلیم نے کلاس رومز، واش روم، صاف پانی اور دیگر سہولیات کے فقدان پر بریفنگ لی اور اضلاع سے ضروریات کی مد میں آنے والی رپورٹس کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی۔وزیر تعلیم نے اجلاس کے دوران کئی اضلاع میں خود بھی فون کر کے سہولیات کے فقدان بارے آگاہی لی۔وزیر تعلیم نے پرائمری سکولوں میں ای سی ای روم سمیت کم از کم 5 کلاس روم لازمی قرار دے دیئے۔وزیر تعلیم نے کہا کہ پرائمری سکولوں میں کم از کم 4 کلاس روم اور ایک ای سی ای روم لازمی اور ہر سکول میں ایک کمرہ برائے ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن لازماً مختص کیا جائے اور سکولوں میں سہولیات کا فقدان دور کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ سکولوں میں سہولیات کا فقدان 90 روز میں دور کیا جائے جبکہ سروس ڈیلیوری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا حکومت سہولیات فراہمی کیلئے فنڈز دیں گے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ ریسورسز کی فراہمی ضروری، جہاں ضرورت ہو فنڈز خرچ کرنے سے اجتناب نہ کیا جائے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ سکولوں میں کمپیوٹر و سائنس لیبز کی اپ گریڈیشن پر خصوصی توجہ دی جائے۔آئندہ مالی سال میں تعلیم کیلئے تاریخ ساز بجٹ مختص ہوگا۔ بجٹ کی کمی نہیں، تعلیمی ادارے گلوبل سٹینڈرڈ کے حامل بنائے جائیں۔
وزیر تعلیم پنجاب کی زیر صدارت سکولوں میں سہولیات کے عدم فقدان کے حوالے سے جائزہ اجلاس
Video Player
00:00
00:00