چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس

36

اسلام آباد، 12مئی( اے پی پی ) :چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی پارکنگ کے بڑھتے ہوئے مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال  کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے  وفاقی دارالحکومت کے مختلف مراکز میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں کمرشل مراکز میں رات کے اوقات میں غیر متعلقہ گاڑیوں کی پارکنگ پر پابندی عائد کرنے کا کا فیصلہ کیا گیا، متعلقہ کاروباری طبقے اور خریداروں کو صرف دن کے اوقات میں پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے کی اجازت ہوگی۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ شہریوں کی سہولیات کو یقینی بنانے کے ساتھ شہر میں پارکنگ کے مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے، یہ فیصلہ متعلقہ رہائشی و کاروبای طبقے کی سہولیات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

اجلاس میں آئی جی پولیس سمیت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد  ضلعی انتظامیہ کے افسران اور ڈائریکٹر ڈی ایم اے نے شرکت کی۔