لاہور، 30 مئی (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب کےکلین لاہورمشن کی کامیاب تکمیل کیلئےضلعی انتظامیہ کی مسلسل کوششیں جاری ہیں،ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل راوی کا تفصیلی دورہ کیااور صفائی و نکاسی آب کے نظام میں بہتری کیلئے متعلقہ اداروں کو سخت ہدایات جاری کر دیں۔ دورے کے دوران بیگم کوٹ، حنیف پارک و اطراف کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔اسسٹنٹ کمشنر راوی شبیر طارق نے تفصیلی بریفنگ دی۔صفائی کے ناقص نظام پر ڈی سی لاہور نےا عدم اطمینان اظہار کرتے ہوئے ایل ڈبلیو ایم سی حکام کو بہتر صفائی کی سخت ہدایات جاری کر دیں اورنکاسی آب کے مسائل پر واسا کو فوری اقدامات کی ہدایات دیں۔
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے کلین لاہور مشن کی کامیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن شاہد عباس کاٹھیا،اسسٹنٹ کمشنر راوی شبیر طارق و دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔











