ملتان ،27 مئی (اے پی پی ): ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش کا فیصل مختیار پارک اور جناح پارک کا دورہ،فیصل مختیار پارک میں سہولیات کی فراہمی کے لیئے بھرپور اقدامات کرنے کے احکامات جاری جناح پارک میں پیڈل کورٹ اور کرکٹ کورٹ کی تعمیر کے لیئے ترقیاتی کاموں کو مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کر دیں پرندوں کے لیئے لگائے گئے برتنوں کا بھی معائنہ کیا۔ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے اس موقع پر کہا کہ شہر کے پارکوں میں سہولیات کی فراہمی کے لیئے کوشاں ہیں۔فیصل مختیار پارک کو شہر کا بہترین پارک بنائیں گے۔پارک میں باؤنڈری وال کی مرمت،درختوں کی شجرکاری،گھاس کی کٹائی،جھولوں اور بینچز کی مرمت کو یقینی بنانے کے لیئے اقدامات کیئے جائیں پرندوں کے لیئے لگائے گئے برتنوں میں روازانہ کی بنیاد پر دانہ اور پانی ڈالا جائے جناح پارک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اس موقع پر ڈائریکٹر ہارٹیکلچر سعد قریشی بھی موجود تھے۔











