ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر ویمن یونیورسٹی میں یوم تشکر منایاگیا

15

ملتان 16 مئی )اے پی پی): ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر ویمن یونیورسٹی میں یوم تشکر منایاگیا۔ ریلی نکالی گئی ترجمان کے مطابق ایچ ای ڈی کی ہدایت پر دیگر یونیورسٹیوں کی طرح ویمن یونیورسٹی میں یوم تشکر منایاگیا۔ ریلی نکالی گئی جس کی قیادت پرووائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کی تقریب پرچم کشائی اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کلثوم پراچہ کہا  کہ یہ تقریب  اوریلی پاکستان کی فتح اور قومی اتحاد کے عزم کی عکاسی ہے، مادرِ وطن کا دفاع ہر پاکستانی کا اولین فریضہ ہے ہمارے بہادر جوانوں نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، قوم کو اپنے سپوتوں پر فخر ہے، اور شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی قوم دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنی ہوئی ہے اور عوام ہمیشہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہےویمن یونیورسٹی کا سٹاف اور طالبات ملکی دفاع میں ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا  کرتی رہیں گی جب بھی ملک کو ضرورت ہوگی ہم پیش پیش ہوں گے آخر میں ملکی استحکام سلامتی کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی۔

  اس موقع پر رجسٹرار ملکیہ رانی ، خزانہ دار سارہ مصدق ، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر حنا علی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئر ڈاکٹر عدیلہ سعید نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ہم اپنے بہادر شہداء، غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس تاریخی کامیابی میں اپنا کردار ادا کیا۔تقریب میں  اساتذہ ، انتظامی سٹاف اور طالبات بھی موجود تھیں ۔