اسلام آباد، 16 مئی (اے پی پی): پاک فضائیہ کی جانب سے بھی 16 مئی کو یوم تشکر کی مناسبت سے پاک فضائیہ کے مختلف بیسز پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
پی اے ایف ایئر مین اکیڈمی کورنگی کراچی اور پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان رسالپورمیں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔
پی اے ایف بیس بڈھ بیرپشاور اور ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا شہداء کی یادگاروں پر پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی ۔
تقریبات میں ایئر فورس کے شاہینوں کو بھارتی جاریت کے خلاف منہ توڑ جواب دینے پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاک فضائیہ دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔











