یکم مئی، کراچی میں محنت کشوں کا عالمی دن بھر پور جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا

2

کراچی، 01 مئی(اے پی پی )؛یکم مئی کو دنیا بھر میں یوم مزدور  کے طور پر منایا جاتا ہے،  جس کی جڑیں 1886ء میں شکاگو کے شہداءکی قربانیوں سے جڑی ہوئی ہیں۔محنت کشوں کا عالمی دن  دنیا بھر کے مزدوروں کے اتحاد، جدوجہد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ پاکستان میں یوم مزدور سرکاری و غیر سرکاری سطح پر بھر پور جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے۔

 پورے ملک کی طرح کراچی میں بھی شکاگو کے شہدا سے اظہار یکجہتی کیلئے یہ دن منایا گیا ،شہر قائد جوکہ پاکستان کا سب سے بڑا صنعتی شہر ہے اس حوالے سے، اس دن کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ کراچی میں اس دن کی مناسبت سے مختلف جگہوں پر ریلیوں  ،جلوسوں، جلسوں کا انعقاد کیا گیا ۔مزید تفصیلات جانتے ہیں اس رپورٹ میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!