اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سیدہ حمیرا شاہ کا محرم روٹس پر ترقیاتی کاموں کا معائنہ

0

شجاع آباد ،30 جون (اے پی پی ):اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سیدہ حمیرا شاہ کا محرم روٹس پر ترقیاتی کاموں کا معائنہ، اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد نے متولیان کے ہمراہ محرم الحرام کے سلسلے میں جاری تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے جلوس ہائے عزاداری کے روٹس کا دورہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے دوران عوامی سہولت اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ متولیان نے اسسٹنٹ کمشنر کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا، جن کے فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی/تحصیل انتظامیہ ہر ممکن کوشش کرے گی کہ محرم الحرام کے دوران شہریوں کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں۔