ایران پراسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے: آفتاب شیخ

1

اسلام آباد،13 جون ( اے پی پی )آفتاب شیخ نے کہا کہ ایران پراسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے، پوری دنیا کے مسلمانوں کویک زبان ہوکراسرائیل کاراستہ روکناہوگا۔

انہوں نے کہاکہ مسلح افواج اورقوم نے مل کربھارتی جارحیت کا مقابلہ کیاہے اورہندوستان کوسفید جھنڈے لہرانے پر مجبور کیا گیا، ہم ایک قوم ہیں اورہمیں مل بیٹھ کراپنے مسائل کاحل نکالنا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن لیڈرنے بجٹ کے حوالہ سے طویل تقریر کی ہے مگراس میں کوئی تجویز شامل نہیں تھا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں ایسی پالیسیاں دینی چاہئیں جس سے مزدور اورکسان خوش ہوں، اس سے ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہو سکتا ہے۔