حکومت نے معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے سیاسی طور پر غیر مقبول فیصلہ لیا،بجٹ بھی ایک چیلنج ہوتا ہے: راجہ پرویز اشرف

1

اسلام آباد، 13 جون (اے پی پی ):راجہ پرویز اشرف نے بجٹ  2025 ـ26 سیشن پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے سیاسی طور پر غیر مقبول فیصلہ لیا، اسے تسلیم کرنے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ بجٹ بھی ایک چیلنج ہوتا ہے اپوزیشن اس پر تنقید کرتی ہے یہی جمہوریت کا حصہ ہوتا ہے دشمن کی طرف سے سیاسی عدم استحکام کے لئیے  کی گئی سازش کو بے نقاب کیا اور پوری قوم اس کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح یک زبان ہو کر کھڑی ہوئی۔اور ہندوستان کو منہ توڑ جواب دیا۔ملک کا دفاع  باہنی ہم آہنگی، اتفاق رائے ، یگانگت اور اتحاد کے ساتھ مل کر ہی کیا جا سکتا ہے۔دیکھنا یہ ہو گا کہ پاکستان کن حالات سے اس وقت گزر رہا ہے ۔ہر حکومت کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ایسا بجٹ تیار کریں جو لوگوں کے لئیے سہولتیں پہچانے والا ہو ۔