ملتان30جون )اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے محرم الحرام کے سلسلہ بھی بھرپور صفائی آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے اس سلسلے میں ماتمی جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر آپریشن کلین اپ اور ملبہ جات کی صفائی کا کام شروع کردیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے گزشتہ روز شہر کے مخلتف علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور ،مصفائی آپریشن کی انسپکشن کی۔
ڈویژنل منیجر آپریشن انوار الحق نے صفائی آپریشن اور کارکردگی پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے عملہ صفائی سے ملاقات کی اور انکی کارکردگی کو سراہا ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ شدید گرمی میں کوڑا کرکٹ صاف کرنے والے ورکرز ہمارے ہیروز ہیں۔محرم الحرام کے موقع پر شہر بھر کی مثالی صفائی کیلئے خصوصی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔وسیم حامد سندھو کا کہنا تھا کہ دیہی و شہری علاقوں میں یکساں صفائی آپریشن کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جبکہ ستھرا پنجاب مہم کے دوران یومیہ کوڑا تلف کرنے کی شرح دگنی کردی گئی ہے۔
وسیم حامد سندھو کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے عملہ صفائی کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں۔شہری کسی بھی صفائی کی شکایت 1139 پر درج کرا سکتے ہیں۔