ممبر قومی اسمبلی عامر ڈوگر کا بجٹ پر اظہار خیال

2

اسلام آباد، 19جون(اے پی پی): ممبر قومی اسمبلی عامر ڈوگر نے قومی اسمبلی میں بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے حکومت سے درخواست کی کہ زرعی شعبے میں اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کا کسان اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کو الگ صوبے کا درجہ دیا جائے۔ سولر پینلز پر دس فیصد ٹیکس قابل قبول نہیں ہے،اس کو ختم کیا جائےاور مزدور کی اجرت کم از کم پچاس ہزار ماہانہ رکھی جائے۔

 انہوں نے کہا کہ  سکھر حیدر آباد موٹروے کے لئے 15 ارب رکھے گئے جو کہ ناکافی ہے اور کہا کراچی کے کے فور منصوبہ کو جلد از جلد مکمل کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ  پانی پاکستان کی بقاء ہے۔ جنگی بنیادوں پر پانی کے ذخائر میں اضافے کے لیے ڈیمز بنائے جائیں کیونکہ اگلی جنگ بھارت کے ساتھ پانی پر ہوگی۔