وزیراعظم محمد شہباز شریف  سے چین کے سفیر  کی ملاقات 

6

‎اسلام آباد، 24 جون ( اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف  سے چین کے سفیر  جیانگ زیڈونگ نے   ملاقات کی ہے۔‎وزیر اعظم نے چینی صدر شی جن پنگ اور چین کے وزیر اعظم لی کیانگ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور  آئندہ SCO سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد کے لیے نیک تمناؤں کا  بھی اظہار کیا۔

‎پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی، گہری اور آہنی “آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ” کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان سی پیک کے جاری منصوبوں کے کامیاب نفاذ کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے اہم منصوبوں بشمول  گوادر پورٹ کو آپریشنل کرنے کے ساتھ ساتھ زراعت، صنعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون پر روشنی ڈالی۔

‎وزیراعظم نے چین کی جانب سے مالی اور اقتصادی مدد کے لیے پاکستان کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے دوست ملک چین کی تعریف کی جس سے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد ملی اور اس کے نتیجے میں ملک کے میکرو اکنامک آؤٹ لک میں بہتری آئی۔

‎ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال بالخصوص ایران اسرائیل تنازع میں حالیہ پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی سفیر نے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے بحران کے پرامن حل کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت ہر سفارتی فورم پر پاکستان کے فعال اور مثبت کردار کی تعریف کی۔