وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

3

اسلام آباد،19جون(اے پی پی):وفاقی وزیر صحت مصطفی   کمال کا قومی اسمبلی میں بجٹ اپر ظہار خیال کرتے ہوئے  کہنا تھا کہ ہماری آبادی کی گروتھ کی شرح پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہے، اور یہ گروتھ ریٹ ہمارے تمام بجٹ کے  اسٹیمیٹس  کو متاثر کر رہا ہے۔ دنیا میں اس وقت دو ممالک ہیں جہاں پولیو ختم نہیں ہو سکا، ہسپتالوں کی حالت بہت زیادہ خراب ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہمیں پینے کے صاف   پانی کے لئے اپنی قومی  پالیسی بنانی ہو گی، کیونکہ ملک میں سیوریج کے پانی کے نکاس کا بھی  صحیح انتظام نہیں ہے اور اس سے ہماری پوری آبادی متاثر ہو رہی ہے، ملک میں 68 فی صد بیماریاں ناقص پانی کی وجہ سے ہیں اور کہا کہ  ہمیں ایک قوم کی حیثیت سے مل کر بہبود آبادی کے لئے ایک جامع پالیسی بنانی ہوگی، ہم ایک بیمار قوم پیدا کر رہے ہیں اور کہا کہ  این ایف سی فنڈز  کی تقسیم آبادی کی بنیاد پر  ہے۔ پچاس فی صد فنڈز کی تقسیم آبادی کی بنیاد پر ہونا چاہئے ، باقی کے فنڈز ایلوکیشن آبادی کے کنٹرول پر انعام کی صورت میں دیا جائے۔ 2030  تک دنیا میں پہلے چار ممالک میں آ جائیں گے جن کی آبادی سب سے زیادہ ہو گی۔ ہم 61  لاکھ لوگ اپنی آبادی میں  اضافہ کر رہے ہیں جس کی بنیاد پر ہمیں صحت تعلیم اور باقی انفراسٹرکچر کی ضرورت پڑے گی۔