اسلام آباد، 24 جون )اے پی پی ): وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے منگل کو یہاں منعقدہ پہلی نیشنل ہیلتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت عامہ کی بہتری کے لیے حکومتی عزم کا اعادہ کیا اور عوامی صحت سے متعلق درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی۔
وزیر صحت نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں صحت کے شعبے کو مزید مؤثر اور پائیدار بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں علاج سے پہلے احتیاط کے اصول کو اپنانا ہوگا تاکہ بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ صفائی اور پانی کی فراہمی کے نظام کو بھی مضبوط کرنا ہوگا، تاکہ شہریوں کو محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔
وزیر صحت نے کہا کہ شہروں اور دیہی علاقوں میں طبی سہولیات تک رسائی کو مزید آسان بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی تعاون، شعور اور ادارہ جاتی ہم آہنگی سے ہم صحت کے نظام کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس کانفرنس کے ذریعے ملک بھر میں صحت سے متعلق پالیسی سازی، آگاہی، اور بہتری کی نئی راہیں کھلیں گی۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں اور ماہرین صحت کے کردار کو سراہا اور انہیں صحت عامہ کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کی دعوت دی۔