پنجاب حکومت کا وکلا برادری کے لیے بڑا اقدام — 10 بار ایسوسی ایشنز کو ساڑھے تین کروڑ روپے کی گرانٹس جاری

2

لاہور، 12 جون (اے پی پی): پنجاب حکومت نے وکلا برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم اقدام کرتے ہوئے صوبے کی دس بار ایسوسی ایشنز کو ساڑھے تین کروڑ روپے کی گرانٹس جاری کر دیں۔ تقریب صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر نگرانی منعقد ہوئی جس میں مختلف اضلاع اور تحصیلوں کی بار ایسوسی ایشنز کے صدور کو چیکس تقسیم کیے گئے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ قصور بار ایسوسی ایشن کا 50 لاکھ روپے کا چیک صدر امجد لطیف کو دیا گیا جبکہ ایم پی ایز محمد الیاس اور ندیم صفدر موجود تھے۔ جہلم بار ایسوسی ایشن کا 50 لاکھ روپے کا چیک، صدر ملک رضوان احمد کو دیا گیا، چودھری ندیم خادم اور ناصر احمد موجود تھے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ بار ایسوسی ایشن کا 50 لاکھ روپے کا چیک، صدر رب نواز کو دیا گیا، ایم پی اے کرنل ایوب گادھی اور چودھری امجد علی بھی موجود تھے۔ وہاڑی بار ایسوسی ایشن کا 50 لاکھ روپے کا چیک، صدر محمد شعبان کو دیا گیا، ایم پی اے ثاقب خورشید اور ملک نوشیر خان موجود تھے۔ سرائے عالمگیر بار ایسوسی ایشن کا 25 لاکھ روپے کا چیک، صدر معظم اقبال کو دیا گیا، ایم پی اے ملک حنیف اعوان موجود تھے۔ کھاریاں بار ایسوسی ایشن کا 25 لاکھ روپے کا چیک، صدر چودھری محبوب علی کو دیا گیا۔ کمالیہ بار ایسوسی ایشن کا 25 لاکھ روپے کا چیک، صدر سردار صدیق اکبر کو دیا گیا، ایم پی اے نازیہ راحیل موجود تھیں۔ جلالپور پیر والہ بار ایسوسی ایشن کا 25 لاکھ روپے کا چیک، صدر منور عباس کو دیا گیا، ایم پی اے ملک لعل اور بازیک کریم شریک تھے۔ چوبارہ بار ایسوسی ایشن کے صدر انیس کامران لاشاری کو 25 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔ شکر گڑھ بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال ظہور لو کو 25 لاکھ روپے کا چیک ایم پی اے منان خان کی موجودگی میں دیا گیا۔ صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا: “پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تحصیل سطح پر بھی بار ایسوسی ایشنز کو گرانٹس دی جا رہی ہیں۔” انہوں نے بتایا کہ: فی میل بار روم کی تعمیر جلد شروع کی جائے گی۔ ینگ وکلاء کے لیے انٹرن شپ پروگرام بھی جلد متعارف کروایا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز وکلا برادری کے مسائل حل کرنے کے لیے ذاتی دلچسپی لے رہی ہیں۔ بار ایسوسی ایشنز کے صدور اور ایم پی ایز نے گرانٹس کی فراہمی پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے برابری کی بنیاد پر تمام بارز کو گرانٹس جاری کیں جو کہ قابل ستائش اقدام ہے۔ تقریب میں سیکرٹری قانون پنجاب آصف بلال لودھی اور دیگر اعلیٰ افسران بھی شریک تھے۔