پنجاب کی 29 بار ایسوسی ایشنز کو 11 کروڑ 75 لاکھ کی گرانٹس جاری

2

لاہور، 13 جون (اے پی پی): حکومت پنجاب نے تاریخ کی سب سے بڑی گرانٹس جاری کی ہیں جس کے تحت 29 بار ایسوسی ایشنز کو مجموعی طور پر 11 کروڑ 75 لاکھ روپے کی گرانٹس دی گئی ہیں۔ صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ نے چیک تقسیم کی تقریب کی صدارت کی جس کے دوران راولپنڈی ہائی کورٹ بار کو 3 کروڑ روپے کی گرانٹ دی گئی جبکہ اٹک، سیالکوٹ، مظفر گڑھ، بھکر، میانوالی، جھنگ اور کوٹ ادو بار کو 50-50 لاکھ روپے ملے۔ اس کے علاوہ جنڈ، چوہا سیدان شاہ، شجاع آباد، خان پور، لیاقت پور، صادق آباد، کبیر والہ، بورے والہ، دنیا پور، تونسہ اور دیگر بار ایسوسی ایشنز کو 25-25 لاکھ کی گرانٹس جاری کی گئیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پہلی بار ڈویژن، ضلع کے علاوہ تحصیل بارز کو بھی گرانٹس دی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین وکلاء کے لیے علیحدہ بار روم کی تعمیر اور نوجوان وکلاء کے لیے انٹرن شپ پروگرام بھی جلد شروع کیا جائے گا۔ وکلاء نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کا شکریہ ادا کیا۔