چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ہمراہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ایدھی ہوم کا دورہ

1

اسلام آباد، 7 جون (اے پی پی): چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ہمراہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ایدھی ہوم کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے یتیم اور بے سہارا بچوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں اور ان کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے بچوں اور بے سہارا افراد میں خصوصی تحائف بھی تقسیم کیے، جس پر ایدھی ہوم کی انتظامیہ اور وہاں مقیم افراد نے ان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔محمد علی رندھاوا نے ایدھی ہوم کی انتظامیہ کی انسانی ہمدردی پر مبنی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یتیم بچوں، معذور افراد اور بے گھر بزرگوں کی دیکھ بھال ایک مقدس فریضہ ہے۔انہوں نے ایدھی ہوم کی سماجی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے معاشرے کے تمام طبقات سے مستحقین کی مدد کی اپیل بھی کی۔ اس موقع پر ایدھی ہوم کے بچوں نے چیئرمین سی ڈی اے کے جذبے اور خلوص کو سراہا اور ان کی کاوشوں کو خوش آئند قرار دیا۔