کراچی ،07 جون (اے پی پی ):ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے، سنتِ ابراہیمی کی یاد میں لاکھوں مسلمان نماز عید ادا کرنے کے بعد قربانی میں مصروف ہیں۔
اس موقع پر علمائے کرام نے خطبات میں حضرت ابراہیمؑ کی قربانی کی روح اور فلسفے پر روشنی ڈالی، نمازعید کی ادائیگی کے بعد عالم اسلام کی سربلندی، ملکی ترقی و خوشحالی، فلسطینی اور کشمیری مسلمانوں کیلئیدعائیں کی گئیں۔
لوگوں کی بڑی تعداد نے قبرستان کا رخ کیا اور حسب روایت اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی یہ اس بات کا اعادہ ہوتا کہ ہم خوشی کے کسی لمحے میں اپنے مرحومین کو بھولتے نہیں ہیں ۔نماز عید کی ادائیگی کے بعد لاکھوں فرزندان اسلام سنت ابراہیمیؑ کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں، قربانی کا سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا۔