ملتان ، 04 جولائی (اے پی پی ): اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سیدہ حمیرا شاہ نے محرم الحرام کے سلسلے میں جلوس کے روٹس پر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف مقامات کا وزٹ کیا۔ اس دوران انہوں نے صفائی، لائٹنگ، سیکیورٹی، اور دیگر بنیادی سہولیات کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کربلا بھی گئیں، جہاں متولی نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تحصیل انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ عزاداران کو کسی قسم کی دقت نہ ہو۔