ملتان، 17جولائی(اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سیدہ حمیرا شاہ نے آج حفاظتی بند کا دورہ کیا اور موضع ماڑھا، بی ایچ یو ماڑ ھا، موضع سومن،طاہر پور،نواں شہر،بگڑیں،جلالپور کھاکی میں ممکنہ فلڈ ریلیف کیمپ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے بند کی موجودہ صورتحال کا معائنہ کیا اور ممکنہ سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے ریلیف کیمپ کی لوکیشن، دستیاب سہولیات، اور انتظامی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام محکمے ہمہ وقت تیار رہیں۔











