حالیہ مون سون کی بارشوں کے حوالے سے ممکنہ سیلاب سے بچاو کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،ڈی سی وسیم حامد سندھو

23

ملتان17جولائی )اے پی پی):ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حالیہ مون سون کی بارشوں کے حوالے سے ممکنہ سیلاب سے بچاوں کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مون سون بارشوں کے باعث دریائی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔

 ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے تحصیل جلالپور پیر والہ فلڈ بندوں کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کشتیوں کے ذریعے دریائی علاقوں کا دورہ کیا اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیر والہ ذوالفقار خان اور محکمہ ایریگیشن کے حکام نے بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ شاہ پور لمہ کے قریب موضع رِپڑی میں دریا چناب کا تیز بہاو جاری ہے۔شہریوں کو محفوظ مقامات پر ریلیف کیمپس میں منتقل کیا جارہاہے۔

وسیم حامد سندھو نے کہا کہ حکومت پنجاب نے مون سون بارشوں کے حوالے سے واضح ریلیف پلان تشکیل دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ جلالپور پیر والہ کے دریائی علاقوں میں ریلیف کیمپ مکمل فعال ہیں۔