ایشیائی ترقیاتی بینک کے ماہرین کا کراچی سے روہڑی ریلوے لائن کا معائنہ

18

لاہور، 19 جولائی( اے پی پی):  ایشیائی ترقیاتی بینک کے ماہرین نے آج کراچی سے روہڑی ریلوے لائن کا معائنہ کیا۔ بینک کے چیف ٹرانسپورٹ پلانر سنگیون کِم نے چیف انجینئر اوپن لائنز پاکستان ریلویز کے ہمراہ 480 کلومیٹر ٹریک کی انسپکشن کی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے ماہرین چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلویز، اے جی ایم انفراسٹرکچر اور ایم ایل ون کی ورکنگ پر مامور چینی ماہرین سے بھی ملاقات کریں گے۔

اے ڈی بی کے فیکٹ فائنڈنگ سپیشلسٹ مین لائن ون پراجیکٹ کی تیاری کے حوالے سے رپورٹ مرتب کریں گے جس کے بعد منصوبے کی فائنانسنگ کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے