حکومت پنجاب کی ہدایت پر بچوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی گئی ہے، ڈی سی وسیم حامد سندھو

13

ملتان15 جولا ئی) اے پی پی): ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر بچوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی گئی ہے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر بیماریوں سے بچاو کیلئے خصوصی ویکسین مہم شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم عمر بچیوں میں فیسٹولا سمیت مختلف بیماریوں کے خلاف ویکسین مہم 15 تا 27 جولائی تک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ صحت آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں پولیو،خسرہ سمیت مختلف بیماریوں سے بچاو کیلئے جاری مہمات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ 9 سے 14 سال کی بچیوں میں مختلف بیماریوں سے بچاو کے ٹیکہ جات شروع کئے جارہے ہیں پولیو مہم کے دوران حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم بھی ساتھ چلائی جائے گی انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ صحت کے فیلڈ سٹاف کی تربیت جدید خطوط پر کرنے کیلئے خصوصی کورسز کروائے جائیں گے۔