عالمی یوم آبادی،سکھر میں محکمہ بہبود آبادی کی جانب سےآگاہی سیمینار

13

 

سکھر،11جولائی(اے پی پی)عالمی یوم آبادی کے سلسلے میں سکھر میں محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے ایک آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا، جس کی صدارت ضلعی پاپولیشن آفیسر میر جاوید تالپر نے کی،جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بشریٰ مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئیں۔

تقریب میں مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والی خواتین، سول سوسائٹی کے نمائندے اور ماہرین نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی آبادی ملکی وسائل پر دباؤ ڈال رہی ہے، جس سے صحت، تعلیم، روزگار اور ماحول جیسے شعبے متاثر ہو رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ خاندانی منصوبہ بندی سے نہ صرف ماں اور بچے کی صحت بہتر ہو سکتی ہے، بلکہ معاشرے میں ترقی کی راہیں بھی ہموار ہوں گی۔ مقررین نے تولیدی صحت، خواتین کی آگاہی اور دیہی علاقوں میں سہولیات کی فراہمی پر بھی زور دیا۔