ملتان ،عوامی مسائل کا حل جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کا بنیادی مقصد ہے،ایڈیشنل سیکرٹری علی عاطف بُٹر

18

ملتان۔ 21 جولائی (اے پی پی):جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں عوامی شکایات کے حل کےلئے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔اس سلسلے میں ایڈیشنل سیکرٹری (ایمپلی منیٹیشن) علی عاطف بُٹر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں  تمام شعبوں کے افسران اور سٹاف ممبران نے شرکت کی۔ڈپٹی سیکرٹری سٹاف عبدالصبور ٹھاکر بھی اجلاس میں موجود تھے۔ایڈیشنل سیکرٹری علی عاطف بُٹر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل کا ان کی دہلیز پر حل جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کا بنیادی مقصدہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات پر مبنی درخواستوں کے نظام کو ڈیجیٹلائزڈ کیا جائے اور مسئلے کے حل کو یقینی بنایا جائے۔ روایتی اور سوشل میڈیا کے ذریعے رپورٹ ہونیوالی شکایات کو بھی ریکارڈ میں لایا جائے۔علی عاطف بٹرنے ہدایت کی کہ عوامی شکایات پر پیش رفت کے حوالے سے ہر 15 روز بعد انہیں رپورٹ پیش کی جائے۔ ڈپٹی سیکرٹری عبدالصبور ٹھاکر نے اس موقع پر کہا کہ جنوبی پنجاب میں ڈینگی،سیلاب اور  فصلوں کی پیداوار کا ڈیٹا تیار کیا جائے۔