ملتان16جولائی ) اے پی پی )چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عبدالرزاق ڈوگر نے کہا ہے کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے صفائی نظام کی بہتری کیلئے کڑی مانیٹرننگ کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ڈویژن بھر کے کنٹریکٹرز کو فوری عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سی ای او نے صفائی نظام کی چیکنگ کی اور شہریوں سے ملاقات بھی کی۔
ڈویژنل ہیڈ آپریشن انوار الحق اور کمپنی افسران نے صفائی صورتحال پر بریفننگ دی۔سی ای او عبدالرزاق ڈوگر نے شہریوں سے ملاقات کی اور صفائی بارے دریافت کیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عبدالرزاق ڈوگر نے کہا کہ ڈویژن بھر میں عوامی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کیلئے جامع پالیسی نافذ کی گئی ہے جبکہ نجی کنٹریکٹرز کو تمام علاقوں سے یکساں ویسٹ کولیکشن کرنے کا الٹی میٹم دیا ہے۔عبدالرزاق ڈوگر نے کہا کہ بازاروں میں نئے ڈسٹ بن اور کنٹریکٹرز کے ذریعے تبدیلی کا احساس دلائیں گے۔سی ای اوکا کہنا تھا کہ صفائی نظام کی بہتری کیلئے نجی سیکٹر کو بھی شامل کیا جارہا ہے۔











