وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی ملاقات

27

اسلام آباد: 16 جولائی ( اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ملاقات کی ۔

ملاقات میں وزیراعظم کی برطانیہ کی جانب سے پاکستانی پروازوں پر عائد پابندی کے خاتمے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کو مبارک باد اور ایویئیش ڈویژن کی پزیرائی کی گئی ۔ ملاقات میں وزیراعظم نے وزیر دفاع اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ برطانیہ کے لئے پاکستانی پروازوں کا دوبارہ آغاز پاکستان کے لئے انتہائی اہم سنگ میل ہے،  ماضی میں پاکستان تحریک انصاف کے راہنماؤں کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی وجہ سے پاکستانی پروازوں پر پابندیاں لگیں اور ملکی ساکھ کو نقصان پہنچا، برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے سفری سہولت میں اضافہ ہوگا، اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔ملاقات میں سیاسی و وزارتی  امور پر بھی گفتگو کی گئی ۔