وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت ایگریکلچر ہاؤس لاہور میں اعلیٰ سطحی اجلاس

29

لاہور،29جولائی ( اے پی پی ): وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت ایگریکلچر ہاؤس لاہور میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں وزیراعلی پنجاب کے زرعی اقدامات کے منصوبوں بارے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری اسامہ لغاری اور سیکرٹری زراعت افتخار سہو نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ اب تک 6 لاکھ 28 ہزار وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈ جاری، کسان کارڈ کے دوسرے مرحلے کے تحت 84 ارب روپے جاری کر دیے ہیں کسان کارڈ  کے دوسرے مرحلہ کے دوران اب تک کاشتکاروں نے 45 ارب روپے کی خریداری کی،31 ارب  روپے کھادوں پر خریداری پر خرچ ہوئے،انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ویٹ سپورٹ پروگرام کے تحت 955 ٹریکٹرز کسانوں میں بذریعہ قرعہ اندازی مفت تقسیم ہو چکے، گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت ماہ اگست میں دوسرے مرحلے کیلئے درخواستیں طلب کی جائیں گی ،گرین ٹریکٹر پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تحت  50 سے 65 ہارس پاور کے 10 ہزار ٹریکٹرز پر 5 لاکھ روپے کی سبسڈی دی جائے گی، 75 سے 125 ہارس پاور کے 10 ہزار لوکل و درآمد کیے گئے ٹریکٹرز پر 10 لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی، سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ  ماڈل ایگری مالز کی تعمیر ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور سرگودھا میں مکمل،زرعی گریجویٹس انٹرن شپ پروگرام کے تحت مزید 2 ہزار نوجوانوں کی بھرتی کا عمل جاری،وزیراعلی پنجاب سولرائزیشن آف زرعی ٹیوب ویلز پروگرام کے تحت اب تک 3350 سولر سسٹم انسٹال کر دیے گئے،انہوں نے کہا کہ  ہائی ٹیک فنانسنگ پروگرام کیلئے 30 ارب روپے مختص کیے ہیں  وزیراعلی پنجاب ہائی ٹیک فائننسنگ پروگرام کے تحت 3 کروڑ تک بلا سود قرضے کاشتکاروں/ سروس پروائیڈرز کو فراہم کئے جائیں گے ، پانی کی بچت کے پروگرام کے تحت صوبہ میں 1400 کھالہ جات پختہ کئے جائیں گے،پانی کی بچت پروگرام کے تحت 1000 لیزر لیولرز بذریعہ شفاف قرعہ اندازی تقسیم ہوں گے،انہوں نے کہا کہ پوٹھوہار ٹرانسفارمیشن پروگرام کے تحت 7000 ایکڑ زیر کاشت زیر کاشت لایا جائے گا، پوٹھوہار ٹرانسفارمیشن پروگرام کے تحت 500 منی ڈیمز کی تعمیر اور 6000 ایکڑ پر زیتون کی کاشت کی جائے گی،اس پروگرام کے تحت 2 ہزار ایکڑ رقبہ پر مونگ پھلی اور 100 ایکڑ رقبہ پرادرک کی کاشت کی جائے گی۔