لاہور14جولائی(اے پی پی)ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کا بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے لکشمی چوک، مال روڈ، کینال روڈ و اطراف کا دورہ، نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ عملہ مشینری کے ہمراہ فیلڈ میں موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ واسا کی ٹیمیں شہر بھر میں نکاسی آب کیلئے پوری طرح فعال کردار ادا کرنے اور شہر کی اہم شاہراہوں کو جلد از جلد کلئیر کرنے اور لیسکو کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئےڈپٹی کمشنر لاہورنے کہا کہ شہری بجلی کے کھمبوں اور ٹوٹی ہوئی تاروں کے قریب جانے سے پرہیز اور بارش میں غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، ڈپٹی کمشنر لاہورنے کہا کہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔











