ڈپٹی کمشنر ملتان کا متعدد علاقوں کا دورہ،صفائی صورتحال کا جائزہ

10

ملتان۔ 21 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر  وسیم حامد سندھو نے سوموار کے روز شہر کے متعدد علاقوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر نےنقشبند کالونی ،ممتاز آباد اور رشید آباد سمیت اندرون شہر کے متعدد علاقوں میں پیدل چل کر شہریوں سے ملاقات کی اور مسائل دریافت کئے۔انہوں نے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی حکام کو مثالی صفائی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ رہائشی علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر ویسٹ فری کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ستھرا پنجاب پر خصوصی فوکس ہے ۔اس سلسلے میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے دیہی و شہری علاقوں میں یکساں صفائی نظام نافذ کیا گیا ہے۔شہری صفائی کی شکایات 1139 پر درج کرا سکتے ہیں۔