ملتان،19 جولائی (اے پی پی ): پنجاب بھر کے سوشل سیکیورٹی ہسپتالوں میں بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ کمشنر سوشل سکیورٹی محمد علی نے ہفتہ کو خواجہ فرید ہسپتال ملتان کا دورہ کیا۔دورانِ وزٹ کمشنر سوشل سکیورٹی نے ہسپتال میں محنت کشوں اور ان کے اہل خانہ کو دی جانے والی طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔کمشنر سوشل سیکیورٹی نے ہسپتال کی مختلف وارڈز میں صفائی ستھرائی اور انتظامات کو ازخود چیک کیا اور ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری و کارکردگی کوبھی چیک کیا۔ کمشنر سوشل سیکیورٹی محمد علی نے ہسپتال کی نائٹ شفٹ کا متعلق تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ڈاکٹرز و سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا. کمشنر سوشل سیکیورٹی نے ہسپتال میں میڈیکل آلات و ادویات کو چیک کیا اور سٹاک کا بھی جائزہ لیا. کمشنر سوشل سیکیورٹی محمد علی نے کارڈیک کئیر یونٹ، ایچ ڈی یو اور ائیسولیشن وارڈ کی تمام پروفشنل ریکوئیرئمنٹ کو پورا کرنے کی ہدایات کیں. کمشنر سوشل سکیورٹی نے سرجن و ڈاکٹرز کی کارکردگی کو بھی سراہا اور خواجہ فرید سوشل سکیورٹی ہسپتال میں نئی ایکسرے مشین کا بھی افتتاح کیا. دوران وزٹ میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر حمیرا بزدار، ایم ایس سوشل سکیورٹی ہسپتال اور دیگر افسران بھی کمشنر سوشل سیکیورٹی محمد علی کے ہمراہ تھے۔











