ملتان،05 جولائی(اے پی پی ): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کمشنر عامر کریم خاں 9ویں محرم الحرام کی جلوس کا جائزہ لینے پہنچ گئے اور ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو,سی پی او صادق ڈوگر بھی ہمراہ تھے کمشنر عامر کریم خاں نے منتظمین، عزاداروں سے ملاقات کی اور کہا محرم الحرام ہمیں برداشت،صبر اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور کہا امن کی فضا قائم رکھنے میں ہم سب کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا کمشنر عامر کریم خاں نے کہا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر موبائل سبیلیں لگائی گئی ہیں اور کہا حکومت پنجاب امن و امان کے قیام کیلئے تمام مکاتب فکر سے مکمل رابطے میں ہے۔