افواجِ پاکستان نے بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا: شاہدہ اختر علی

26

اسلام آباد، 14 اگست (اے پی پی): ممبر قومی اسمبلی شاہدہ اختر علی نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور چند ہی گھنٹوں میں دشمن کو زیر کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے اس دن کو ان بہادر سپاہیوں کے نام کرنا چاہیے جنہوں نے جان کی بازی لگا کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔