معرکۂ حق کے بعد پاکستانی پاسپورٹ کی عزت میں اضافہ قابل فخر ہے: رفیق احمد جمالی

16

اسلام آباد، 14 اگست (اے پی پی): ممبر قومی اسمبلی رفیق احمد جمالی نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ معرکۂ حق کے بعد پاکستانی پاسپورٹ کی دنیا میں عزت بڑھی ہے جو قابل فخر بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی، جبکہ بھارت کی کوشش تھی کہ وہ پاکستان کو دہشت گرد ثابت کرے مگر اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان حق پر تھا اور اللہ نے اسے کامیابی عطا کی۔