ایم ڈی اے کی 97ویں گورننگ باڈی کا اجلاس

51

ملتان،12  اگست (اے پی پی): ایم ڈی اے کی 97ویں گورننگ باڈی کا اجلاس ایم ڈی اے ہیڈآفس کے  کانفرنس ہال میں  منعقد ہوا جس کی ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان نے بطور چیئرمین ایم ڈی اے گورننگ باڈی صدارت کی ۔اجلاس میں ممبران سمیت ایم ڈی اے  ڈائریکٹوریٹ کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس کی کارروائی کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔اجلاس میں    بجٹ سمیت  دیگرایجنڈا  آیٹمز کو منظوری کے لیے پیش کیا گیا۔ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن ایم ڈی اے شاکر عباس بزدار نے ہاؤس کو ایم ڈی اے کے بجٹ بارے تفصیلات پیش کیں ۔گورننگ باڈی کے اجلاس میں ایم ڈی اے کےبجٹ 2025-26 سمیت دیگر ایجنڈا آیٹمز کی منظور ی لی گئی۔