وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا شعبہ بیرونی مریضاں کا دورہ

18

ملتان  ، 12 اگست  (اے پی پی ): وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر راشد قمر راؤ اور میڈیکل سپرنٹینڈنٹ نشتر ہسپتال راؤ امجد علی خان کے ہمراہ گزشتہ روز نشتر ہسپتال کے شعبہ بیرونی مریضاں  کا تفصیلی دورہ کیا۔ اے ایم ایس آؤٹ ڈور ڈاکٹر انجم اقبال نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو شعبے میں مہیا کی جانے والی طبی و دیگر سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پروفیسر مہناز خاکوانی رجسٹریشن کاؤنٹر سمیت آؤٹ ڈور ڈیپارٹمنٹ کے تمام شعبوں میں گئیں اور علاج معالجے کی غرض سے آئے مریضوں کی عیادت بھی کی اور ان کے لواحقین اور ڈیوٹی پر مامور طبی عملے سے گفتگو کی اور انہیں درپیش مسائل بارے آگاہی حاصل کی۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر مہناز خاکوانی نے مریضوں کے لیے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے طبی عملے کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔  اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر عبد القادر سمیت دیگر انتظامی افسران بھی اس موقع پر وائس چانسلر کے ہمراہ موجود تھے ۔