خانیوال،14 اگست(اے پی پی): جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع کونسل کے زیرِ اہتمام خانیوال میں اسپورٹس جِمنازیم میں ٹیبل ٹینس کے بوائز اور گرلز، سینئر اور جونیئر مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ ایونٹ میں نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، جبکہ مہمانانِ خصوصی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات وتعمرات پنجاب رانا سلیم حنیف، میاں اکرام اللہ کمبوہ اور پروفیسر حمیرہ نعیم نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات اور کیش ایوارڈ تقسیم کیے۔











