صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کا بونیر کا دورہ،سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی

16

بونیر، 20 اگست (اے پی پی): صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے بونیر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرہ عوام کے درمیان جا کر ان سے اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ حکومت پنجاب اپنے بھائیوں کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں کھڑی ہے۔ قدرتی آفات آزمائش ہیں جن پر اتحاد اور بھائی چارے کے ذریعے قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور ریسکیو ادارے دن رات ریلیف سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور متاثرین کو امدادی سامان کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ خدمتِ انسانیت ہی ہماری اولین ترجیح ہے اور متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد میں حکومت پنجاب برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ متاثرہ علاقوں میں بحالی کا عمل جلد شروع کیا جائے گا اور کسی بھی متاثرہ خاندان کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ رمیش سنگھ اروڑہ نے مزید کہا کہ انسانیت کو حکومتوں اور سیاست سے بالاتر رکھنا ہوگا تاکہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا سہارا بن سکیں۔