معرکۂ حق: پاکستان کا ناقابلِ تسخیر اتحاد اور خودمختاری کا غیر متزلزل عزم

13

اسلام آباد، 14 اگست (ے پی پی ): معرکۂ حق  پاکستان کی ناقابلِ شکست ہمت، قومی یکجہتی اور قربانیوں کی روشن مثال ہے۔ اس تاریخی تناظر میں، قوم نے ہر آزمائش میں افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر یہ ثابت کیا کہ قوم اور محافظ ایک ہی جذبے کے دو رخ ہیں۔

“بنیانُ المرصوص” جیسے اہم مرحلے میں پاکستان کی یکجہتی سب سے بڑی طاقت بن کر ابھری۔ یہ وہ جذبہ تھا جو شہریوں اور سپاہیوں کے درمیان اعتماد، ایثار اور باہمی وفاداری پر قائم تھا۔

معرکۂ حق دنیا کو یاد دلاتا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری کے لیے اس کی کمٹمنٹ غیر متزلزل ہے ۔