ملتان ،انڈسٹریل اسٹیٹ علی اکبر چوک کے قریب بس اور ٹرالر کے درمیان خوفناک حادثہ

6

ملتان 26 , (اے پی پی):انڈسٹریل اسٹیٹ علی اکبر چوک کے قریب بس اور ٹرالر کے درمیان خوفناک حادثہ پیش آیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹکر کے بعد دونوں گاڑیاں اُلٹ گئیں، جبکہ ٹرالر پر کولڈ ڈرنکس لوڈ تھیں جو سڑک پر بکھر گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں بس کے 8 مسافر زخمی ہوگئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ مزید 2 زخمیوں کو جائے حادثہ پر ہی فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔

حادثے کے بعد ٹرالر سے آئل لیک ہونے پر فائر ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو کارڈن آف کر دیا گیا۔ پولیس کنٹرول 15 کو اطلاع دے دی گئی ہے، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود رہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق بس کے تمام مسافروں کو بحفاظت نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے۔