ملتان ،20 اگست (اے پی پی): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق ملتان میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے پیرا فورس کا آپریشن شروع ایم ڈی اے شانہ بشانہ ۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان بھی موقع پر موجود رہے ،ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کی نگرانی میں پیرا فورس اور ایم ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تجاوزات کے خلاف بوسن روڈ پر بڑی کارروائی کی اور چونگی نمبر9 بوسن روڈ چونگی نمبر 6 سیداں والا بائی پاس چوک تک روڈ کے دونوں اطراف میں موجود پختہ و عارضی تجاوزات کو ختم کرا کے روڈ کلیئر کرا دیا۔ اس دوران ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان بھی موقع پر موجود رہے اور تمام تر کارروائی کی نگرانی کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پنجاب کے ویژن کے مطابق ایم ڈی اے ، ضلعی انتظامیہ اور پیرا فورس مشترکہ طور پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ روڈ کی حدود میں قائم تجاوزات کو از خود ختم کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جا رہی ہے۔











