نیو ساؤتھ ویلز میں  یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام  

13

سڈنی، 15 اگست ( اے پی پی): پاکستان قونصلیٹ سڈنی نے نیو ساؤتھ ویلز پارلیمنٹ میں پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا ۔

 تقریب میں وزراء اور نیو ساؤتھ ویلز پارلیمنٹ کے اراکین، سرکاری حکام، سفارت کار، کمیونٹی رہنما، کاروباری نمائندے، میڈیا، اور پاکستانی تارکین وطن شریک تھے۔

پاکستان کے قونصل جنرل قمر زمان نے تقریب سے خطاب میں قوم کی ترقی اور لچک پر زور دیتے ہوئے پاکستان کے بانیوں کے وژن اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔  انہوں نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پائیدار دوستی کو سراہتے ہوئے تجارت، تعلیم، ثقافت اور عوام سے عوام کے تبادلے میں مزید تعاون پر زور دیا۔  انہوں نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور کمیونٹی کے اقدامات کی حمایت کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔