وزیراعظم محمد شہباز شریف کا زیر تعمیر ٹیکنالوجی پارک کا دورہ

17

اسلام آباد،14اگست  (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں زیر تعمیر ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر میں سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعظم نے زیر تعمیر ٹیکنالوجی پارک کے دورہ کے دوران  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کو ابتدائی ہدایت کے مطابق بتائی گئی مدت میں مکمل کیا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ منصوبے میں عالمی معیار کے مطابق سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،تمام ذمہ داران اس منصوبے کی تکمیل کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔

اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئی ٹی پارک 2 زیر زمین ، گراؤنڈ اور 9 بالائی منزلوں پر مشتمل ہے، پارک میں  دفاتر، انکیوبیشن سینٹر، بزنس سپورٹ سینٹر، تحقیق وترقی  لیباٹریاں، لیول تھری ڈیٹا سینٹر، آڈیٹوریم اور 1,200 گاڑیوں کی پارکنگ شامل ہیں۔  پارک کا مقصد  نوجوانوں کے لیے نوکریاں و  معاشی نمو کو بڑھانا، عالمی آئی ٹی مسابقت کو بڑھانا اور ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنا ہے۔