پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اور کوچز کی قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد

19

اسلام آباد، 14 اگست (اے پی پی ):  پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اور کوچز نے قوم کو یوم آزادی کی پُرجوش مبارکباد پیش کی ہے، اور ملک کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

عالیہ ریاض نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ   قوم کو جشن آزادی مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، خوشحالی اور ترقی سے نوازے۔

ایمان فاطمہ نے کہا کہ  سب کو یوم آزادی بہت مبارک ہو۔ ملک کی ترقی کے لیے محنت کریں۔

جنید خان نے بھی آزادی کے اس دن پر عوام کو خصوصی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری طرف سے آپ سب کو جشن آزادی مبارک ہو۔

طاہر خان نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا دعا ہے کہ پاکستان اسی طرح کامیابی کی منزلیں طے کرتا رہے۔ ہم سب پاکستان کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔