پاکستان کو لاحق مشکلات صرف اور صرف تعلیم کے ذریعے ہی حل ہو سکتی ہیں، نامور ماہر تعلیم اسامہ بشیر

20

ملتان،06 اگست (اے پی پی):نامور ماہر تعلیم اسامہ بشیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو لاحق مشکلات صرف اور صرف تعلیم کے ذریعے ہی حل ہو سکتی ہیں۔

“جشن آزادی اور جدید تعلیم کے تقاضے” کے حوالے سے اے پی پی سے گفتگو میں اسامہ بشیر نے کہا کہ اس ملک کو ترقی کی طرف لے جانے کیلئے ضروری ہے کہ ہمیں تعلیمی نظام کو بہتر کرنا ہو گا اور اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اگست کا مہینہ اور یوم آزادی ہمیں یہ یاد دلاتا ہے انسان کوشش کرے تو اپنے مقصد کو آسانی سے حاصل کر سکتا ہے۔