پنجاب حکومت کے مزدور دوست اقدامات کا سلسلہ جاری، محنت کشوں کو 1120 فلیٹس ملیں گے، صوبائی وزیر لیبر و افرادی قوت

18

لاہور، 08 اگست (اے پی پی): صوبائی وزیر لیبر و افرادی قوت ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے مزدور دوست اقدامات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور صوبے کے محنت کشوں کا اپنے گھر کا خواب جلد حقیقت کا روپ دھارے گا۔ اس سلسلے میں لیبر کمپلیکس سندر، قصور اور لیبر کالونی ٹیکسلا میں محنت کشوں کو 1120 فلیٹس فراہم کیے جائیں گے۔ ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ پنجاب میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں اور صوبے میں کم از کم کام کرنے کی عمر 16 سال مقرر کر دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صنعتی اداروں میں ورکرز کی کام کے دوران حفاظت یقینی بنانے کے لیے بھی موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے رجسٹرڈ محنت کشوں میں راشن کارڈز کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے تاکہ انہیں بنیادی ضروریات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ صوبائی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔