چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف کی زیر صدارت صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا 20 ویں اجلاس منعقد ہوا

28

لاہور 18 اگست(اے پی پی(:صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 20 ویں اجلاس میں6 سکیموں کیلئے 15 ارب 76 کروڑ روپے کے فنڈز کی  منظوری دی گئی ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی۔جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے محکمہ جنگلی حیات کی استعداد کار بڑھانے کیلئے 3 ارب 63 کروڑ ، بہاولپور چڑیا گھر کی ری ویمپنگ کے لیے 3 ارب 47 کروڑ،مری میں کیبل کار اور چیئرلفٹ کی انسٹالیشن کی فیزیبلٹی سٹڈی کے لیے 5 کروڑ روپے ،بہاولپور ایڈیشنل رنگ روڈ کی ریلوے اسٹیشن سے بنو ہسپتال تک توسیح کے لیے ایک ارب 62 کروڑ روپے ،ساہیوال سے پاک پتن روڈ کی تعمیر و مرمت و بحالی کے لیے 4 ارب 51 کروڑ روپے اور سمندری ساہیوال روڈ کی  تعمیر مرمت و بحالی کے لیے 2 ارب 45 کروڑ روپے کی  منظوری دے دی گئی ۔اجلاس میں سیکرٹری پی این ڈی بورڈ رفاقت علی،ممبران پی این ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔