ڈپٹی کمشنر ملتان کا جلالپور پیر والہ کے دریائی علاقوں کا دورہ،سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔

36

ملتان ،23 آگست (اے  پی پی ):ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے جلال پور پیر والا کت دریائی علاقوں کا دورہ  اور وہاں سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔اس موقع پر سیلاب کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر انہیں بریفنگ دی گئی ۔جس میں انہیں بتایا گیا کہ ضلعی انتظامیہ جلالپور پیر والہ میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیر والہ ذوالفقار خان نے بھی نقل مکانی کے حوالے سے بریفننگ دی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے بتایا کہ موضع جمبوں اور موضع گج موڑ کے دریائی علاقوں میں پانی کی سطح بلند  ہے۔لیکنضلع ملتان میں دریائے ستلج کے مقام پر پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند نہیں ہوئی۔وسیم حامد سندھو کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے نقصان سے بچنے کیلئے مکینوں کی نقل مکانی شروع کردی ہے۔شہریوں کی جان و مال کا تحفظ انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فلڈ ریلیف کیمپس میں ادویات اور ویکسین سمیت تمام سہولیات فراہم کی گئیں ہیں۔تاہم بڑے درجے کے سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں۔ضلعی انتظامیہ الرٹ ہے اور اس سلسلے میں دریائی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔